سورة الاعراف - آیت 118

فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس حق ظاہر ہوگیا اور انہوں نے جو کچھ بنایا تھا سب جاتا رہا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف2) موسیٰ (علیہ السلام) کے معجزے کو اللہ تعالیٰ نے حق سے تعبیر کیا ہے یعنی وہ ایک حقیقت ہے ، مگر مشکل یہ ہے کہ عوام میں یہ امتیاز ہونا دشوار ہے ، ان کے نزدیک تو دونوں خرق عادت میں داخل ہیں ، ہاں ایک کھلا تبائن معجزے اور کرشمے میں یہ ہے کہ معجزہ غالب رہتا ہے اور اخلاق ورفعت کے لحاظ سے نبی کا درجہ ساحر سے بہت اونچا ہوتا ہے، ساحر سحر کو ذریعہ معاش قرار دیتا ہے ، اور انبیاء سراپا وسیلہ ہدایت ہوتا ہے ۔