سورة الاعراف - آیت 71

قَالَ قَدْ وَقَعَ عَلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ رِجْسٌ وَغَضَبٌ ۖ أَتُجَادِلُونَنِي فِي أَسْمَاءٍ سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا نَزَّلَ اللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ ۚ فَانتَظِرُوا إِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُنتَظِرِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

انہوں نے فرمایا کہ اب تم پر اللہ کی طرف سے عذاب (١) اور غضب آیا ہی چاہتا ہے کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے باب میں جھگڑتے ہو (٢) جن کو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ٹھہرا لیا ہے؟ ان کے معبود ہونے کی اللہ نے کوئی دلیل نہیں بھیجی۔ سو تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بت صرف نام کے ہیں ! ۔ (ف ١) (آیت) ” اتجادلوننی فی اسمآئ“۔ سے غرض یہ ہے کہ بت اور تمام دیوتا نام کے بت اور دیوتا ہیں ان کے اختیارات کچھ بھی نہیں ، یہ بھی تو ان سے نہیں ہو سکتا ، کہ مکھی اڑا لیں ، پھر تم کیوں ان کی پوجا کرتے ہو ۔