سورة الاعراف - آیت 55

ادْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

تم لوگ اپنے پروردگار سے دعا کیا کرو گڑ گڑا کے بھی اور چپکے چپکے بھی واقعی اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو نہ پسند کرتا ہے جو حد سے نکل جائیں۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) خدا کو پکارنے کے آداب یہ ہیں ، کہ دل میں خشیت ورعب ہو ، اور ریاکاری سے الگ ہو کر خدا کو پکاریں ، تاکہ اس کی تجلیات سے دل نورانی ہوجائے ۔ حل لغات : حثیثا ۔ دوڑتا ہوا ، جلدی سے ۔ تضرعا : عاجزی سے ۔