سورة الاخلاص - آیت 1

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

آپ کہہ دیجئے کہ وہ اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

(1۔4) اے رسول تو ان جوشیلے دشمنوں کی پرواہ نہ کر بلکہ اپنی حقانی تعلیم لوگوں کو بتانے کو کہہ کہ بھائیو ! دل لگا کر میری تسلیم سنو بات یہ ہے کہ اللہ اپنی ذات اور صفات میں ایک ہے نہ اس کی ذات جیسی کوئی ذات ہے نہ اس کی صفات جیسی کسی کی صفات ہیں باوجود اس کے اللہ اپنے قدرتی کاموں میں ہر ایک مخلوق سے بے نیاز اور بے پرواہ ہے اس کا کوئی کام کسی مخلوق پر موقوف نہیں نہ اس نے کسی کو جنا نہ کسی سے وہ جنا گیا یعنی نہ وہ کسی کا والد ہے نہ مولود نہ اس کی ذات برادری کا کوئی دوسرا ہمسر ہے۔ اللھم نؤمن بک وبصفاتکٖ