سورة الإنفطار - آیت 6

يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایا ؟

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اسی لئے نوع انسان کو سمجھایا جاتا ہے کہ اے آدم کے بچے انسان تو جو اللہ بخشنہار سے ہٹ رہا تھا تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے ہٹا رکھا ہے وہ تیرا رب کوئی ایسا نہیں جس کا تعلق تجھ سے نیا ہو بلکہ تیری پیدائش سے پہلے کا ہے