سورة الإنسان - آیت 22
إِنَّ هَٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَاءً وَكَانَ سَعْيُكُم مَّشْكُورًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(کہا جائے گا) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اللہ کی طرف سے ان کو کہا جائے گا یہ تمہارا یعنی تمہارے نیک اعمال کا بدلہ ہے اور نیک اعمال میں جو تم کوشش کرتے تھے وہ تمہاری کوشش اللہ کے ہاں قابل قدر یعنی قبول ہے