سورة الإنسان - آیت 20
وَإِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تو وہاں جہاں کہیں بھی نظر ڈالے گا سراسر نعمتیں اور عظیم الشان سلطنت ہی دیکھے گا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یہ سب کچھ اہل جنت کے دل بہلانے کا سامان ہوگا اور جب تو اس جنت میں نظر کرے گا تو وہاں ایک بہت بڑی آبادی دیکھے گا کیونکہ دنیا کے تمام صلحا اس میں رہتے ہوں گے جن کا شمار گو اہل دوزخ کی نسبت کم ہوگا تاہم ہزاروں لاکھوں بلکہ کروڑوں سے متجاوز ہوں گے