سورة الإنسان - آیت 14
وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَالُهَا وَذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذْلِيلًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہونگے (١) اور ان کے میوے اور گچھے نیچے لٹکے ہوئے ہونگے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور ان باغوں میں درختوں کے ٹہن ان اہل جنت پر جھکے ہوں گے اور ان کے پھلوں کے گچھے ان کے اختیار میں دئیے گئے ہوں گے