سورة الإنسان - آیت 1
هَلْ أَتَىٰ عَلَى الْإِنسَانِ حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُن شَيْئًا مَّذْكُورًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقیناً گزرا ہے انسان پر ایک وقت زمانے میں (١) جب کہ یہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
انسان کی ہدایت کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ صرف اپنی ہستی پر غور کرے اور سوچے کہ اس پر ایک وقت ضرور آچکا ہے کہ وہ کچھ نہ تھا‘ جس کی عمر اس وقت بیس سال کی ہے وہ بیس سال پہلے کچھ نہ تھا جس کی عمر اس وقت تیس سال ہے وہ تیس سے پہلے کچھ نہ تھا