سورة القيامة - آیت 16

لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

(اے نبی) آپ قرآن کو جلدی (یاد کرنے) کے لئے اپنی زبان کو حرکت (١) نہ دیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اے رسول ایسے لوگوں کا بقیہ حال تم کو ہم پھر سنائیں گے سر دست تم کو ایک حکم بتا لیں کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ تم اس امر میں جلدی کرتے ہو گو تمہاری جلدی بھی تمہاری نیک نیتی سے ہے۔ لیکن ہمیں پسند نہیں اس لئے تمہیں ہدایت کرتے ہیں کہ تم جبرئیل کے قرآن پڑھتے وقت اس قرآن کے لفظوں کے ساتھ اپنی زبان نہ ہلایا کرو تاکہ اس کو جلدی جلدی یاد کرلو یعنی تمہاری نیت یہ ہوتی ہے کہ جبرئل کے پڑھ چکنے کے بعد میں بھول نہ جائوں آنحضرت جبرئیل کے ساتھ ساتھ پڑھا کرتے تھے تاکہ یاد کرلیں اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ منہ