سورة المدثر - آیت 48
فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی (١)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
جب یہ ان کے جرم ہیں جن کا خود ان کو اعتراف ہے پس ان کے اپنے اعمال صالحہ تو ہوئے ہی نہیں لہٰذا کسی سفارشی کی سفارش بھی ان کو مفید نہ ہوگی بلکہ اسی حالت میں رہیں گے جس میں تم اہل جنت ان کو دیکھ رہے ہو