سورة المدثر - آیت 38
كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے میں گروی ہے (١)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
قیامت کا ڈر اس وجہ سے مفید ہے کہ اس میں اعمال کے نتائج بھگتنے ہوں گے کیونکہ اس روز ہر آدمی اپنے کئے اعمال میں پھنسا ہوا مثل گرو کے ہوگا جب تک وہ سزا نہ بھگت لے چھوٹے گا نہیں