سورة الجن - آیت 13
وَأَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدَىٰ آمَنَّا بِهِ ۖ فَمَن يُؤْمِن بِرَبِّهِ فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَلَا رَهَقًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ہم تو ہدایت کی بات سنتے ہیں اس پر ایمان لا چکے ہیں اور جو بھی اپنے رب پر ایمان لائے گا نہ کسی نقصان کا اندیشہ ہے نہ ظلم و ستم کا (١)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور جب ہم نے ہدایت کی کتاب (قرآن) کو سنا تو اس کو معقول پایا اس لئے ہم نے اس پر یقین کرلیا یعنی یہ سمجھ لیا کہ یہ کتاب واقعی الہامی کتاب ہے پس چونکہ یہ الہامی اور الٰہی کتاب ہے اس لئے ساری مخلوق کا اس میں مساوی حصہ ہے پس جو کوئی اپنے رب ذوالجلال پر صحیح ایمان لائے گا اسے نہ نقصان کا خوف ہوگا نہ ظلم کا یعنی اس کا کوئی کام ضائع نہ ہوگا