سورة الجن - آیت 12

وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن نُّعْجِزَ اللَّهَ فِي الْأَرْضِ وَلَن نُّعْجِزَهُ هَرَبًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہم نے سمجھ لیا کہ ہم اللہ تعالیٰ کو زمین میں ہرگز عاجز نہیں کرسکتے اور نہ بھاگ کر اسے ہرا سکتے ہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور اب ہم یہ سمجھ چکے ہیں کہ ہم اللہ کو اس کی زمین میں عاجز نہیں کرسکتے اور نہ بھاگ کر یا گم ہو کر ہم اسے عاجز کرسکتے ہیں یعنی یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ ہم کو فنا کرنا چاہے تو ہم اس سے بھاگ کر کہیں پناہ لے سکیں یا بعد فنا کے دوبارہ پیدا کرنا چاہے تو ہم پیدا نہ ہوسکیں۔ ہرگز نہیں بلکہ یہ سب کام اس کے ایک لفظ کن کے ماتحت ہیں یہ سب کچھ ہم نے قرآن سے سیکھا ہے