سورة الجن - آیت 2
يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ ۖ وَلَن نُّشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جو راہ راست کی طرف راہنمائی کرتا ہے (١) ہم اس پر ایمان لا چکے (اب) ہم ہرگز کسی کو بھی اپنے رب کا شریک نہ بنائیں گے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس کی خوبی یہ ہے کہ سنتے ہی نیکی کی طرف راہ نمائی کرتا ہے پس ہم تو اس کو سنتے ہی بغیرا یچ پیچ کے مان گئے اس کی بڑی تعلیم یہ ہے کہ اللہ کو واحد سمجھو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ سمجھو پس ہم آئندہ کو اپنے رب کے ساتھ کسی ایک شخص یا چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں گے