سورة الجن - آیت 1

قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

آپ کہہ دیں کہ مجھے وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت (١) نے (قرآن) سنا اور کہا کہ ہم نے عجب قرآن سنا ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اے نبی (علیہ السلام) تو ان منکرین کو کہہ میری طرف اللہ کی وحی آئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے میرے پڑھتے ہوئے قرآن سنا تو سن کر کہا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے جو حضرت موسیٰ کے بعد اترا ہے