سورة الحاقة - آیت 11

إِنَّا لَمَّا طَغَى الْمَاءُ حَمَلْنَاكُمْ فِي الْجَارِيَةِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جب پانی میں طغیانی آگئی (١) تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا (٢)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ان تباہ شدگان میں ایک نوح کی قوم ہے جس کا مختصر ذکر یہ ہے کہ جب ہمارے حکم سے پانی جوش میں آیا تو ہم (اللہ) نے تم بنی آدم کو جو اس وقت نوح کے ساتھ تھے چلنے والی کشتی پر بٹھایا