سورة الحاقة - آیت 10

فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالآخر اللہ نے (بھی) زبردست گرفت میں لیا۔ (١)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پھر وہ بدعملی میں ایسے بڑھے کہ اپنے رب کے رسول کو جو جو جس کی طرف آتا بے فرمانی کرتے رہے تو اللہ نے ان کو سخت پکڑا جس کا نتیجہ وہی ہوا جو اوپر مذکور ہے کہ ان میں ایک بھی نہ بچا