سورة الملك - آیت 17
أَمْ أَمِنتُم مَّن فِي السَّمَاءِ أَن يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یا کیا تم اس بات سے نڈر ہوگئے ہو کہ آسمانوں والا تم پر پتھر برسائے (١) پھر تمہیں معلوم ہو ہی جائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا تھا (٢)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اچھا تو کیا تم اس ذات پاک سے بے خوف ہو جو آسمان اور زمین میں حکومت کرتا ہے اس سے کہ وہ تم پر اپنے حکم سے پتھرائو کر دے پھر تم جان لو کہ میرا یعنی اللہ کا ڈرنا کیسا رہے گا