سورة التغابن - آیت 13
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور مومنوں کو اللہ ہی پر توکل رکھنا چاہیئے۔ (١)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اللہ نے اپنے رسول کے ذمہ جو پیغام پہنچانا فرض کیا ہے اس کا سب سے مقدم حصہ یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں پس للہ ہی کی عبادت کیا کرو اور ایمانداروں کو چاہیے کہ اللہ ہی پر بھروسہ کیا کریں۔ اپنے سب کام اسی کے حوالہ کریں جیسا کسی عارف باللہ نے کہا ہے۔ سب کام اپنے کرنے تقدیر کے حوالے نزدیک عارفوں کے تدبیر ہے تو یہ ہے