سورة التغابن - آیت 2

هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ فَمِنكُمْ كَافِرٌ وَمِنكُم مُّؤْمِنٌ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اسی نے تمہیں پیدا کیا سو تم میں سے بعضے تو کافر ہیں اور بعض ایماندار ہیں اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالیٰ خوب دیکھ رہا ہے۔ (١)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اللہ وہی تو ہے جس نے تم سب کو عدم سے وجود میں پیدا کیا پھر تم میں سے بعض اسی خالق کے منکر ہیں اور بعض قائل مومن ہیں منکر دو قسم کے ہیں ایک تو سرے سے اللہ کی الٰہی کا انکار کرتے ہیں دوسرے اللہ کی الٰہی مان کر اس کے ساتھ غیروں کو شریک کرتے ہیں تم مسلمانوں کو ایسا نہ ہونا چاہیے اور یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے اسے کسی کی اطلاع یا رپورٹ دینے کی ضرورت نہیں