سورة المنافقون - آیت 10
وَأَنفِقُوا مِن مَّا رَزَقْنَاكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَيَقُولَ رَبِّ لَوْلَا أَخَّرْتَنِي إِلَىٰ أَجَلٍ قَرِيبٍ فَأَصَّدَّقَ وَأَكُن مِّنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جو کچھ ہم نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے (ہماری راہ میں) اس سے پہلے خرچ کرو (١) کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے تو کہنے لگے اے میرے پروردگار مجھے تو تھوڑی دیر کی مہلت کیوں نہیں دیتا ؟ کہ میں صدقہ کروں اور نیک لوگوں میں ہوجاؤں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس تم مسلمان ایسے افعال مکروہ سے بچتے رہا کرو اور منافقوں کی طرح بخل نہ کیا کرو بلکہ ہمارے دئیے میں سے نیک کاموں میں خرچ کیا کرو اس سے پہلے کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے تو کہنے لگے کہ ہائے بیوقت موت آگئی اے میرے اللہ تو مجھے تھوڑے دنوں کی مہلت دیتا تو میں تیری راہ میں صدقہ خیرات کرتا اور میں نیک اعمال کر کے جماعت صالحین میں داخل ہوجاتا