يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
اے مسلمانو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کردیں (١) اور جو ایسا کریں وہ بڑے ہی زیاں کار لوگ ہیں۔
مسلمانو ! تم جانتے ہو کہ ان منافقوں کا یہ گھمنڈ دو وجہ سے ہے ایک مال ودولت کی وجہ سے دوم قوۃ بازو سے یعنی یہ جانتے ہیں کہ ہم مالدار ہیں ہم اولاد والے ہیں ہم جہاں کھڑے ہوجائیں ہماری قوۃ ہمارے ساتھ ہے یہ باتیں غرور کی ہیں مسلمانو ! تم اللہ والے ہو اس لئے تمہارے مال اور اولاد تم کو اللہ کے ذکر سے غافل نہ کریں جیسا ان لوگوں کو کیا ہے یعنی مال واولاد کا گھمنڈ نہ کرنا کیونکہ یہ چیزیں آنے جانے والی ہیں ان پر گھمنڈ کرنا اور اترانا نہ چاہیے بلکہ شکر کرنا چاہیے جو لوگ یہ کام (تکبر اور غرور کریں گے وہی نقصان اٹھائیں گے