سورة المنافقون - آیت 5
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ لَوَّوْا رُءُوسَهُمْ وَرَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَهُم مُّسْتَكْبِرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ تمہارے لئے اللہ کے رسول استغفار کریں تو اپنے سر مٹکاتے ہیں (١) اور آپ دیکھیں گے کہ وہ تکبر کرتے ہوئے رک جاتے ہیں (٢)۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
دیکھو تو کیسی صاف صاف تعلیم سن کر بھی ادھر رخ نہیں کرتے اور جب ان کو کہا جاتا ہے کہ حضور رسالت میں آئو تمہارے لئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ سے بخشش مانگیں تاکہ اللہ تم کو بخش دے تو یہ لوگ سن کر سر پھیر لیتے ہیں اور تو دیکھنے والے ان کو دیکھتا ہے کہ دربار رسالت میں حاضر ہونے سے متکبرانہ وضع میں رکتے ہیں۔ سمجھتے ہیں کہ نبی کے استغفار کی ہم کو حاجت نہیں۔