سورة الصف - آیت 9
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا تاکہ اسے اور تمام مذاہب پر غالب کر دے (١) اگرچہ مشرکین ناخوش ہوں۔ (٢)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
وہی اللہ ہے جس نے اپنا رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھیجا تاکہ اس کی تعلیم کو سب دینوں کی تعلیم پر غالب کرے بت پرستی‘ عیسیٰ پرستی‘ آتش پرستی‘ ستارہ پرستی وغیرہ ہر قسم کی شرکیہ کفریہ رسومات مغلوب ہوں چاہے مشرک لوگ اسلام اور توحید کی اشاعت کو برا جانیں ایسا ہی ہو کر رہے گا