سورة الصف - آیت 3
كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
تم جو کرتے نہیں اس کا کہنا اللہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے۔ (١)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ایمان ہے تو اسلام بھی حاصل کرو اللہ کے احکام کی تابعداری کرو یہ بات تم لوگ جو کہو اس پر عمل کرو یعنی دعویٰ ایمان کے مطابق اسلام کا ثبوت نہ دو اللہ کے نزدیک بڑے غضب کی بات ہے۔