سورة الصف - آیت 2
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اے ایمان والو! (١) تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس اس کے باحکمت احکام سنو اور دل لگا کر ان پر عمل کرو ایسا نہ ہو کہ تمہارا دعویٰ ایمان سن کر اور اعمال میں غفلت دیکھ کر کوئی کہنے والا تم کو کہے اے ماننے والو اے مسلمانو ! کیوں ایسی بات کہتے ہو یعنی کیوں ایمان کا دعویٰ کرتے ہو جس پر عمل نہیں کرتے ) مسلمان جہاد کی خواہش کرتے تھے عین موقع پر بعض کمزور دل جی چرانے لگتے ان کی تقویت قلوب کے لئے یہ سورۃ نازل ہوئی۔ منہ (