سورة الحشر - آیت 3

وَلَوْلَا أَن كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْجَلَاءَ لَعَذَّبَهُمْ فِي الدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور اگر اللہ تعالیٰ نے ان پر جلا وطنی کو مقدر نہ کردیا ہوتا تو یقیناً دنیا میں ہی عذاب دیتا (١) اور آخرت میں (تو) ان کے لئے آگ کا عذاب ہے ہی۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور ان یہودی کافروں کی یہ حالت تھی کہ اگر اللہ نے ان کی تقدیر میں جلا وطنی نہ لکھی ہوتی تو دنیا ہی میں ان کو عذاب کرتا ایسا کہ لوگوں کو عبرت ہوتی اب جو ان کو جلاوطن کردیا ہے تو دنیا میں اب ان کو عذاب نہ ہوگا اور آخرت میں ان کے لئے جہنم کی آگ کا عذاب ہے