سورة المجادلة - آیت 19

اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ان پر شیطان نے غلبہ حاصل کرلیا ہے (١) اور انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے (٢) یہ شیطانی لشکر ہے۔ کوئی شک نہیں کہ شیطانی لشکر ہی خسارے والا ہے (٣)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس کی پہچان یہ ہے کہ شیطان نے ان پر غلبہ پا کر ان کو اللہ کا ذکر بھلایا ہے اللہ کی یاد سے باکل بے خبر ہیں اس لئے کہ یہ شیطان کی جماعت ہیں کیونکہ شیطانی اثر سے جب یہ لوگ اللہ کا ذکر چھوڑ بیٹھے تو پھر شیطانی جماعت ہونے میں کیا شبہ رہا سن رکھو شیطانی گروہ ہی آخرت میں نقصان پائے گا