سورة الحديد - آیت 17

اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یقین مانو کہ اللہ ہی زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کردیتا ہے، ہم نے تو تمہارے لئے اپنی آیتیں بیان کردیں تاکہ تم سمجھو۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یقینا جانو کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جیسا یہ قانون ہے کہ وہ زمین کے خشک ہوجانے کے بعد بذریعہ بارش اسے تروتازہ کردیتا ہے اسی طرح اس کے ہاں یہ بھی قاعدہ ہے کہ وہ انسانوں میں سخت گمراہی پھیلنے اور دل سخت ہوجانے کے بعد ان کی ہدایت کے سامان پیدا کردیتا ہے چنانچہ اسی قانون کے ماتحت ہم نے تمہارے لئے احکام شریعت اور نشانہائے قدرت بیان کر دئیے ہیں تاکہ تم عقل خداداد سے سمجھو۔