سورة الحديد - آیت 5
لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آسمانوں کی اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور تمام کام اس کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور سنو ! تمام آسمانوں اور زمینوں پر حکومت اسی کی ہے دنیاوی بادشاہوں کی طرح اس کی حکومت نہیں بلکہ کائنات کے کل کام اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں وہ جب تک کسی چیز کو وجود پذیر نہ کرے نہیں ہوسکتی۔ اور جب تک وہ موجود رکھے اس سے زیادہ موجود نہیں رہ سکتی۔