سورة الرحمن - آیت 44
يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے (١)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس وقت وہ مجرم لوگ اس جہنم میں اور کھولتے ہوئے گرم پانی میں گھومتے ہوں گے جیسے سمندر کی لہروں میں مچھلیاں گھومتی ہیں