سورة الرحمن - آیت 31

سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ الثَّقَلَانِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

(جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہوجائیں گے (١)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

دیکھو ہم (اللہ) تمہارے نیک وبد اعمال کی جزا وسزا کا فیصلہ کرنے کے لئے ایک دن یعنی قیامت کے روز کلی فیصلہ کرنے کو متوجہ ہونے والے ہیں