سورة الرحمن - آیت 24

وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں (١)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

سنو ! یہ سمندر میں بڑے بڑے ٹیلوں جیسے جہاز ادھر سے ادھر۔ ادھر سے ادھر کو چلنے پھرنے والے یہ بھی اسی اللہ مالک کے قبضے میں ہیں۔ وہ چاہے تو ان کو چلائے چاہے تو روک دے۔