سورة الرحمن - آیت 20

بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ان دونوں میں سے ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے (١)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ان کے بیچ میں ایک قدرتی رکاوٹ ہے کہ ایک دوسرے میں گھستے نہیں۔ میٹھے کا پانی میٹھا اور کڑوے کا کڑوا برابر چلا جاتا ہے