سورة الرحمن - آیت 14
خَلَقَ الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس نے انسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی (١)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
دیکھو اس اللہ نے انسان کو گلی سڑی پٹپری کی طرح کی خشک مٹی سے پیدا کیا۔