سورة القمر - آیت 54
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہونگے (١)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
فیصلہ کا رزلٹ (نتیجہ) یہ ہوگا کہ اللہ سے ڈرنے والے پرہیزگار لوگ عزت وجلال کے مرتبے میں سر سبز باغوں اور جاری نہروں میں ہوں گے