سورة القمر - آیت 49

إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

بیشک ہم نے ہر چیز کو ایک (مقررہ) اندازے سے پیدا کیا ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

دیکھو تم لوگ سمجھتے ہو کہ قیامت کا ہونا محال ہے سنو ! ہم نے ہر ایک چیز کو خواہ وہ کیسی ہی ہو اندازہ کے ساتھ پیدا کیا ہے اس کا قدوقامت اس کی زندگی کی میعاد اور موت وحیوۃ سب کچھ ہمارے نزدیک مقدر مقرر ہے اسی طرح قیامت کا ظہور بھی مقدر ہے