سورة القمر - آیت 48

يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جس دن وہ اپنے منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (اور ان سے کہا جائے گا) دوزخ کی آگ لگنے کے مزے چکھو (٣)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ سب واقعات اس روز ہوں گے جس روز یہ مجرم لوگ مونہوں کے بل آگ میں کھینچے جائیں گے۔ حکم ہوگا کہ جہنم کا عذاب چکھو