سورة القمر - آیت 42
كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَاهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُّقْتَدِرٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
انہوں نے ہماری تمام نشانیاں جھٹلائیں (١) پس ہم نے بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑ لیا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ان رسولوں نے ہر قسم کے نشانات ان کو دکھائے مگر انہوں (فرعونیوں) نے کل نشانات کی تکذیب کی جب کبھی کوئی نشان بطور عذاب کے ان کو دکھائی جاتی تو دب جاتے جونہی کہ وہ عذاب ان سے ہٹ جاتا فورا اکڑ جاتے پس ہم نے بڑی قدرت والے کی طرح جیسی کہ ہم کو قدرت ہے ان کو پکڑا اور تباہ کردیا۔