سورة القمر - آیت 31
إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَكَانُوا كَهَشِيمِ الْمُحْتَظِرِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نے ان پر ایک چیخ بھیجی پس ایسے ہوگئے جیسے باڑ بنانے والے کی روندی ہوئی گھاس (١)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس جرم کی سزا میں ہم نے ان پر زور کی ایک چیخ ماری یعنی ان کو ایک ہیبت ناک آواز کانوں میں آئی پس وہ سارے کے سارے کھیتی پر باڑ باندھنے والے کی روندی ہوئی باڑ کی طرح پائمال اور ذلیل ہوگئے ایسے کہ لوگ ان کو دیکھ کر عبرت پاتے اور سمجھدار اس نتیجے پر پہنچتے کہ دیدی کہ خون ناحق پروانہ شمع را چنداں اماں نداد کہ شب راسحر کند