سورة القمر - آیت 20
تَنزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر دے پٹختی تھی، گویا کہ وہ جڑ سے کٹے ہوئے کھجور کے تنے ہیں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
جو انسانوں کو اٹھا اٹھا کر مارتی تھی۔ وہ ایسے گر انڈیل جوان تھے جو مرے پڑے یوں معلوم ہوتے تھے گویا وہ کھجوروں کے اکھڑے ہوئے تنے تھے۔