سورة القمر - آیت 18
كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
قوم عاد نے بھی جھٹلایا پس کیسا ہوا میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور اگر تکذیب کریں توسن لیں کہ ان سے پہلے عاد کی قوم نے بھی انبیاء کی تکذیب کی تھی پھر میرا عذاب اور میرا ڈر کیسا ہوا۔