سورة القمر - آیت 11

فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُّنْهَمِرٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس ہم نے آسمان کے دروازوں کو زور کے مینہ سے کھول دیا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پس اس کی دعا کرنی تھی کہ ہم نے زوردار پانی کے ساتھ آسمان کے دروازے کھول دیئے یعنی بادلوں سے موسلادھار بارش کرنی شروع کردی وہ بر سا کہ الامان