سورة القمر - آیت 10
فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پس اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں بے بس ہوں تو میری مدد کر۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
جب وہ عرصہ تک اسی اصرار پر جمے رہے تو پھر کیا ہوا نوح (علیہ السلام) نے اپنے پروردگار سے دعا مانگی کہ میرے اللہ میں ان کے مقابلہ میں کمزور ہوں تو ہی میری مدد کر۔