سورة النجم - آیت 42
وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الْمُنتَهَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور یہ کہ آپ کے رب ہی کی طرف سے پہنچنا ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(42۔47) اور ان صحیفوں میں یہ بھی مرقوم ہے کہ وہی اللہ دنیا کو خوشی دکھا کر ہنساتا ہے اور غمی دکھا کر رلاتا ہے وہی مارتا ہے اور وہی جلاتا ہے اسی نے منی کے نطفے سے جو رحم میں ڈالا جاتا ہے دو قسم مرد اور عورت پیدا کئے اور نیک وبد کاموں کی جزا وسزا دینے کی غرض سے وہ اللہ دنیا کو دوبارہ ضرور پیدا کرے گا اور ہر ایک کو اس کے اعمال کے موافق بدلہ دے گا۔