سورة النجم - آیت 38
أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ان صحیفوں میں یہ لکھا تھا کہ کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا جیسا عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ یسوع مسیح ان کے گناہوں کا متحمل ہو کر کفارہ ہوگیا یہ عقیدہ حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ کی تعلیمات کے سراسر برخلاف ہے