سورة الصافات - آیت 80

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں (١)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ہمارے ہاں عام قاعدہ ہے کہ ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں۔ ان کے دشمن ان کو بدنام کرنے کے اسباب مہیا کرتے ہیں ہم ان کی نیک شہرت عالم میں پھیلاتے ہیں آخرکار یہ ہوتا ہے کہ ان کے دشمن سب ناکام رہ کر ذللب وخوار ہوجاتے ہیں اور ہمارا ارادہ سب پر غالب آتا ہے۔