سورة الصافات - آیت 59

إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

بجز پہلی ایک موت کے، (١) اور ہم نہ عذاب کیے جانے والے ہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

بے شک پایا ہے پس پہلی موت کے سوا جو ہم پر آچکی ہے اب ہم نہ مریں گے نہ کسی طرح سے ہمیں عذاب ہوگا۔