سورة الصافات - آیت 31

فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی بات ثابت ہوچکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پس ہمارے پروردگار کا حکم جس کے ہم سب لوگ مستوجب تھے ہم پر لگ گیا کچھ شک نہیں کہ اب ہم عذاب بھگتیں گے